(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے طریقہ کار بتایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان جیل میں ہیں جبکہ پارٹی رہنما مخالفین کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے آگاہی میسجز بھی دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کےنعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ امیدوار پی پی 71نےایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ایک سفید رنگ کا پیپر ہوگا جس پر ان انتخابی نشان پیالہ ہے اس پر مہر لگانی ہے۔
ووٹ ڈالتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں !
— PTI (@PTIofficial) February 6, 2024
اپنا اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن ساتھ لیکر جائیں۔#ووٹ_ڈالو_خان_نکالو pic.twitter.com/R5fLo8DJd1