چھوٹی گاڑیاں خریدنے والے افراد کیلئے اچھی خبر

چھوٹی گاڑیاں خریدنے والے افراد کیلئے اچھی خبر
حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریونیو ڈویژن نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے۔ کسٹم ڈیوٹی کم کرکے پندرہ فیصد اور ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی پچیس فیصد سے کم کرکے سولہ فیصد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے، کسٹم ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردی گئی، کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی تین سال کیلئے کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔