شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن لڑنے کیلئے نااہل
ملتان: ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جنہیں ٹریبونل نے مسترد کیا۔ تاہم ایپلٹ ٹریبونل نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کر لی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔