پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 6جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 6جولائی 2021
پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہو کر 2 اعشاریہ 2 فی صد پر آ گئی،24 گھنٹوں کے دوران 830 نئے کیس رپورٹ، مزید 25 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 ہو گئی، 33 ہزار 390 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ،ایک ہزار 968 کی حالت تشویشناک ہے این سی او سی کا کورونا ایس او پیز پرمکمل عمل نہ ہونے پر اظہارتشویش،دوبارہ پابندیاں لگانے پرغور،اسدعمر کا کہنا ہے کہ مارکیٹس ،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،ان ڈورجمز،ٹرانسپورٹ اورسیاحتی مقامات پر حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،صوبائی چیف سیکرٹریز کاخصوصی اجلاس بھی بلالیا وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ 22 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی، ملکی سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی پی ڈی ایم تحریک اور دیگر قومی امورپر مشاورت کی جائے گی،کابینہ کو افغانستان سےامریکی فوج کے انخلاء اور امن عمل بارے بریف کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان کا بلوچ عسکریت پسندوں سےبات کرنے کا عندیہ،گوادر میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا چاہتےہیں ماضی کی رنجشیں ان کے ذہنوں سےختم ہوجائیں،بلوچوں کوصوبےمیں بدامنی پھیلانےکے لئے ہندوستان کاراستہ روکناہوگا، کہا جو پاکستان کاسوچے گا وہ ضرور بلوچستان کا سوچے گا افغانستان میں سب سےزیادہ نقصان اٹھانےوالابھارت ہے،اسکااربوں ڈالرسرمایہ داؤپرلگاہواہے،امریکاکوسمجھ نہیں آرہی کہ افغانستان کےاندرکیاکرناہے،حالات ایک ماہ بعدکیاہوجائیں گے،وزیراعظم کی گوادرمیں صحافیوں سےگفتگو،کہاپوری کوشش ہےافغانستان میں سیاسی تصفیہ ہوجائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔