وزیر اعظم کا پروٹوکول اور سکیورٹی لینے سے انکار

وزیر اعظم کا پروٹوکول اور سکیورٹی لینے سے انکار
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب کسی نجی تقریب میں پروٹوکول او ر سکیورٹی کے حصار میں نہیں جائیں گے اور عوام کو مغلوب کرنے والی اس نوآبادیاتی میراث کو ختم کر دیں گے ۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1412378896318844928 سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ ”ٹیکس دہندگان کی رقم اور عوام کو تکلیف سے بچانے کیلے میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ کسی نجی تقریب میں نہیں جاؤں گا۔ میں یہ فیصلہ کرنے کے لئے وزراء ، گورنرز اور پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لے رہا ہوں تاکہ ہم اخراجات کو کم سے کم اور عوامی تکلیف کو ختم کر سکیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1412378899405754368 ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ”آئندہ ہفتے کابینہ اس سلسلے میں ایک جامع پالیسی پر فیصلہ کرے گی۔ ہم لوگوں کو مغلوب کرنے کے لئے استعمال کئےجانے والے آداب اور وقار کی نوآبادیاتی میراث کو ختم کردیں گے“۔

Watch Live Public News