عمران ریاض خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی چیئرمین کی شدید مذمت

عمران ریاض خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی چیئرمین کی شدید مذمت
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ میں پنجاب پولیس کی جانب سے عمران ریاض خان کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری قوم کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کے سامنے جھکانے کیلئے ملک فسطائیت کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہی وقت ہے کہ ہر شخص خصوصاً اہلِ قلم وصحافت (میڈیا) یکجا ہو کر اس فسطائیت کیخلاف کھڑے ہوں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1544404237408509953?s=20&t=MTCmrePLM0B9wSgEfoTtWw اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم امپورٹڈ حکومت، جسے تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے اس وقت مسلط کیا گیا جب میری حکومت معیشت مستحکم کر چکی تھی، کی معاشی قیمت کے بوجھ تلے کچلی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات، جو ن لیگ کے پچھلے دورِ حکومت میں 25 ارب ڈالر پر کھڑی تھیں پہلی مرتبہ 30 ارب ڈالر کی سطح عبور کرتے ہوئے رواں برس 31 اعشاریہ 76 ارب ہو گئیں۔ عمران ریاض خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے بھی کہا گیا ہے کہ ایک اور دن ایک اور شرمناک حرکت! معروف صحافی عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے خلاف الزام؟ وہ پاکستان میں ظلم اور فسطائیت کے خلاف بول رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض خان کو مختلف کیسز میں گرفتار کیا گیا، پنجاب حکومت پنجاب حکومت نے صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری بارے موقف دیتے ہوئے کہا ہے ان کیخلاف صوبے میں مختلف مقدمات درج ہیں، ان کے تحت ہی ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عمران ریاض خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، بلکہ ان کی گرفتاری پنجاب کی حدود سے کی گئی کیونکہ اسی صوبے میں ان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کیخلاف صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں ایک ایف آئی آر درج ہے۔ https://twitter.com/sheikhhananpti/status/1544385189580886021?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1544385189580886021%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F72821%2F خیال رہے کہ گذشتہ رات پی ٹی آئی کی سپورٹ کرنے والے اینکر عمران ریاض خان کو اٹک ٹول پلازہ سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا تھا۔ عمران ریاض خان کی گرفتاری پر ان کے ساتھی صحافیوں اور پی ٹی آئی کی قیادت نے شدید مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف نے اس گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی ہے۔ https://twitter.com/Ali_MuhammadPTI/status/1544415900207652868?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1544415900207652868%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F72821%2F سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جبکہ عمران ریاض خان کو رہا کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ ایک ویڈیو میں عمران ریاض خان کو حوالات کی سلاخوں کے پیچھے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔