آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر واٹس ایپ جلد پیش کرے گا

آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر واٹس ایپ جلد پیش کرے گا
واٹس ایپ صارفین کے لئے ایک اور فیچر جلد لے کر آرہا ہے اور یہ نیا فیچر ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہو گا کہ جو کسی شخص سے بات کرنا نہیں چاہتے مگر وہ آپ کو آلائن دیکھ کر آپ کو تنگ کرنا شروع کردیتے ہیں تو اب واٹس ایپ جلد ہی آن لائن ہونے کے اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر پیش کرنے جارہا ہے۔ وابیٹا انفو کا کہنا ہے کہ پہلے ہر کوئی واٹس ایپ پر آپ کا لاسٹ سین والا اسٹیٹس دیکھ سکتا تھا لیکن بعد ازاں صارفین کے مطالبے پر اسکو مخفی رکھنے کا فیچرمتعارف کروایا گیا مگر پھر بھی آپ کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس ہر کوئی دیکھ سکتا ہے اور صارفین اسکو بھی مخفی رکھنے پر اصرار کررہے تھے۔ واٹس ایپ کے تازہ بیٹا ورژن پر آپ اپنا آن لائن ہونے کا اسٹیٹس ہر ایک سے چھپا سکیں گے ،جس سے ان لوگوں کو سہولت ملے گی جن کے دوست اور فیملی ممبرز انکو آن لائن دیکھتے ہی میسج شروع کردیتے ہیں۔ اس اسکرین شاٹ کے مطابق نئے فیچر میں آپ اس کا فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون آپ کا آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے اور اس کے لیے 2 آپشن دیے گئے ہیں۔ پہلا آپشن ہے Everyone کا اس کا انتخاب کرنے کی صورت میں ہر کوئی آپ کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھ سکے گا۔جبکہ دوسرا آپشن ہے Same as Last Seen کا اس کا انتخاب کرنے کی صورت میں آپ نے لاسٹ سین والے آپشن میں جس کا انتخاب کیا ہوگا وہی آپشن یہاں لاگو ہوجائے گا۔ اوپر دیے گئے اسکرین شاٹس آئی او ایس کے لئے واٹس ایپ بیٹا کی تیاری کے دوران لیے گئے ہیں اور واٹس ایپ یہی فیچر اور ڈیسک ٹاپ اور اینڈرائیڈ پر متعارف کرانے کی پلاننگ کررہا ہے۔ فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور یہ کب تک صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا اس کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔