خواجہ آصف نے ہفتے میں دو تعطیلات کی تجویز دیدی

خواجہ آصف نے ہفتے میں دو تعطیلات کی تجویز دیدی
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے میں 2 تعطیلات کی تجویز دیدی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتہ میں ہفتہ اور اتوار پور ی تعطیل اورجمعہ کےروز آدھادن یعنی ایک ہفتے میں 4.5دن کام ہو. ان کا کہنا تھا کہ کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جاۓ.سڑکوں پہ ٹریفک کم ہو گی.تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی اور کفایت شعار ی کے کلچر کو فروغ ملے گا. ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ ہماری مارکیٹیں دوپہر 1بجےکھلتی ہیں،رات1بجےبند ہوتی ہیں دنیا میں یہ کہیں نہیں ہوتا.اللہ نے ہمارےوطن کو365 دن سورج کی روشنی بخشی ہے،ہم اندھیرے میں لائٹ جلا کرکاروبار کرتےہیں.اگرمارکیٹیں ٹائم درست کرلیں تو کراچی کےبغیر3500 میگاواٹ بجلی بچتی ہے.مشکل حالات ہیں مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے. یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نےمنصب سنبھالنے کے بعد ہفتے کے روز تعطیل کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت نے اسے بعد میں بحال کردیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔