سمن آباد میں گن پوائنٹ پر شہری سے چھینے گئے بکرے پولیس نے شرقپور سے برآمد کرلیے

سمن آباد میں گن پوائنٹ پر شہری سے چھینے گئے بکرے پولیس نے شرقپور سے برآمد کرلیے

 (ویب ڈیسک ) سمن آباد میں گن پوائنٹ پر شہری سے چھینے گئے بکرے پولیس نے شرقپور سے برآمد کرلیے۔

اس حوالے سے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کا  کہنا ہے  کہ   کچھ روز قبل ملزمان نے سمن آباد کے علاقہ میں سٹی گاڑی پر شہری شہباز سے گن پوائنٹ پر بکرے چھینے تھے۔  ملزمان کو ایک ہفتہ کے اندر گرفتار کر کے چھینے ہوئے بکرے اور گاڑی برآمد کر لی۔

محمد سلمان لیاقت نے کہا کہ ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے شرقپور سے بکرے برآمد کئے گئے ہیں۔ شہری شہباز کو اس کے بکرے دے دیئے گئے ہیں ۔

چند روز قبل  لاہور کے علاقے سمن آباد رسول پارک میں کار سوار ملزمان نوجوان سے گن پوائنٹ پر قربانی کے 2 بکرے، پیسے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔جس میں دیکھا جا سکتا   ہے کہ نوجوان قربانی کے بکروں کو ٹہلانے کیلئے لے جا رہا ہوتا ہے کہ سفید رنگ کی ایک کار آکر اس کے قریب رُکی،کار سے نکل کر تین مسلح ملزمان ڈیڑھ منٹ میں 2 بکرے گاڑی میں ڈال کر اور نوجوان سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔

Watch Live Public News