پاکستان 2 چینی بینکوں سے 60 کروڑ ڈالر قرض پر بات کرے گا

پاکستان 2 چینی بینکوں سے 60 کروڑ ڈالر قرض پر بات کرے گا

ویب ڈیسک: پاکستان کمرشل بینک چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض پر بات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چین سے 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے وزیراعظم اور وزیرخزانہ چائینیز بنکوں سے بات چیت کریں گے،کمرشل بنک چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک سے 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے بات کی جائے گی، دونوں چائینیز بنکوں سے رواں مالی سال 60 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرنے کیلئے بات چیت ناکام رہی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ چائینیز بنکوں سے قرض فراہمی کیلئے سخت شرائط ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔ بنک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک سے 60 کروڑ ڈالر کیلئے چین کیجانب سے سخت شرائط تھی۔ چائنیز بنکوں کیجانب سے نئے قرض کیلئے چائنیز آئی پی پیز کی ادائیگیوں کے شیڈول کی شرط عائد تھی۔

دونوں چائنیز بنکوں کیجانب سے 8 فیصد تک ہائی شرح سود پر قرض کیلئے بھی شرط عائد کی گئی تھی،حکومت پاکستان جولائی 2023 سے اس قرضے کے حصول کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

60 ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ کروڑ ڈالر کا قرض اب آئندہ مالی سال کیلئے حاصل کرنے کی کوششیں کی رہی ہیں۔

Watch Live Public News