اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس موقع پر قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم ٹویٹر پر تنقید جاری رکھی۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے اپنے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ تاریک انصاف 16 بکنے والے اراکین قومی اسمبلی کو NRO دیکر، ان سے جبری اعتماد کا ووٹ لینے کا جشن منا رہی ہے۔
ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے کہا پوری قوم نے دیکھا کہ سرکاری ممبران نام نہاد اعتماد کے ووٹ کے سیشن میں یوں بیٹھے تھے جیسے کسی ماتم پہ بیٹھے ہوئے ہوں، چہرے مرجھانے ہوئے اور خاص طور پہ عمران نیازی کے چہرے پہ تو ہوائییاں اڑ رہی تھیں-تاریک انصاف 16 بکنے والے اراکین قومی اسمبلی کو NRO دیکر، ان سے جبری اعتماد کا ووٹ لینے کا جشن منا رہی ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) March 6, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لی 342 کے ایوان میں سے 172 ووٹ درکار تھے جبکہ انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اسپیکر کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی اور ڈیسک بجائے.پوری قوم نے دیکھا کہ سرکاری ممبران نام نہاد اعتماد کے ووٹ کے سیشن میں یوں بیٹھے تھے جیسے کسی ماتم پہ بیٹھے ہوئے ہوں چہرے مرجھانے ہوئے اور خاص طور پہ عمران نیازی کے چہرے پہ تو ہوائیییاں اڑ رہی تھیں-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 6, 2021