یو اے ای حکومت نے عوام کو جعلی فتوؤں سے ہوشیار کر دیا

یو اے ای حکومت نے عوام کو جعلی فتوؤں سے ہوشیار کر دیا
ابو ظہبی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آن لائن فتوؤں سے استفادہ حاصل کرنے سے باز رہیں کیونکہ ان فتوؤں کی وجہ سے وہ گمراہ ہو سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں امریکہ اور اماراتی حکومت کی طرف سے قائم کئے جا نیوالے صواب سنٹر کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر غیر مصدقہ مذہبی فتوے موجود ہیں جو آن لائن سرچ کرنے پر لوگوں کو غلط اور گمراہ کن معلومات فراہم کرتے ہیں۔ تنظیم کا طرف سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی تنظیم ”داعش“ سمیت دیگر تنظیموں کی طرف سے انٹرنیٹ ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں پرمعصوم ذہنوں کو متاثر کرنے کیلئے جھوٹے فتوے جاری کئے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے صواب نے بہت سے فتوؤں کے لنک بھی دئیے اور بتایا کہ یہ سب فتوے غلط ہیں اور گمراہ کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر رکھے گئے ہیں۔ صواب نے بتایا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف ہتھیاروں تک محدود نہیں رہ گئی ہے بلکہ یہ انٹرنیٹ پر بھی لڑی جا رہی ہے۔اس سلسلہ میں مذہبی شعور بیدار کرنا اور قومی سطح پر بیداری بھی بہت اہم ہے۔ اماراتی عوام کو اس پروپیگنڈہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔