شمالی وزیرستان (پبلک نیوز) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اور دوسلی میں آپریشنز ٗ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کیخلاف بویا اور دوسلی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 8دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ آپریشنز دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کئے گئے۔ہلاک دہشت گرد کمانڈر عبداالانیر کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے طوفان گروپ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں دہشت گرد کمانڈر جنید عرف جامد بھی مارا گیا جس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے طارق گروپ سے تھا ٗ آپریشنز میں ہلاک ہونے والے ایک اور دہشت گرد خالق شادین عرف ریحان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے صادق نور گروپ سے تھا۔