پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مریم اورنگزیب سینئر وزیر

پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مریم اورنگزیب سینئر وزیر

(ویب ڈیسک ) پنجاب کابینہ کے ارکان  کی جانب سے حلف اٹھا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی  ۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے  پنجاب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  رکن پنجاب اسمبلی مریم اورنگزیب  کو سینئر وزیر بنایا گیا ہے۔

حلف اٹھانے والوں میں  مریم اورنگزیب ، بلال یاسین ,کاظم پیرزادہ،عظمی بخاری،رانا اسکندر حیات،خواجہ عمران نزیر،خواجہ سلمان رفیق,عاشق کرمانی,خلیل طاہر سندھو,رامیش اروڑہ،فیصل کھوکھر,زیشان رفیق،صہیب بھرت, چوہدری شافع حسین،شیر علی گورچانی,سہیل شوکت بٹ شامل ہیں ۔

حلف لینے والوں میں 2 خواتین اور 16 مرد اراکین شامل ہیں۔

 پنجاب کے وزراء کا سرکاری طور پر محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔مریم اورنگزیب کو سینئیر وزیر  ہوں گی ۔مریم اورنگزیب کوپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ۔جنگلات۔ماحولیات  کے محکمے دئیے گئے ہیں۔

 کاظم پیرزادہ کو اریگیشن،عظمی بخاری کو اطلاعات و نشریات،رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن،خواجہ عمران نزیر کو پرائمری ہیلتھ،خواجہ سلمان نصیررفیق کو سپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق کرمانی زراعت،خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق،رامیش اروڑہ اقلیتی امور،فیصل کھوکھر اسپورٹس،زیشان رفیق بلدیات،سہیل بھرت مواصلات اور چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری،شیر علی گورچانی مائنز اینڈ منرل کےمحکمے دئیے گئے ہیں ۔مجتبی شجاع کو خزانہ اور سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔