کھلاڑی پاکستان کےمہمان ہیں: چیئرمین پی سی بی کی کیوی ٹیم کو بہترین سکیورٹی کی یقین دہانی

کھلاڑی پاکستان کےمہمان ہیں: چیئرمین پی سی بی کی کیوی ٹیم کو بہترین سکیورٹی کی یقین دہانی
کیپشن: کھلاڑی پاکستان کےمہمان ہیں: چیئرمین پی سی بی کی کیوی ٹیم کو بہترین سکیورٹی کی یقین دہانی

پبلک نیوز: (شکیل خان)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں ان کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی سےنیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد  نے ملاقات کی جس دوران   نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے انتظامات اور سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سکیورٹی وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیتھ ملز اور سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن  شامل تھے جب کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کرنل خالد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر کیوی وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی پلان پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار قرار دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیوی وفد کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں، ٹیم کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔