پبلک نیوز: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ایک روزہ اسلام آباد کا دورہ کیا مگر وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بغیر ملاقات کیے واپس لاہور روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن سے ملے بغیر ہی لاہور روانہ ہوگئے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کو ڈاکٹرز نے ایک بار پھر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔