اے آئی سے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ورکنگ شروع، کیمروں کی مدد سے ٹریفک کومینج کیا جائے گا

اے آئی سے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ورکنگ شروع، کیمروں کی مدد سے ٹریفک کومینج کیا جائے گا

(ویب ڈیسک )  صوبائی دارالحکومت لاہور  میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے ورکنگ شروع کردی گئی ہے۔

سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ  ابتدائی طور پرمال روڈ پر ٹریول ٹائم کم کرنے کے لئے کیمروں کی مددسے ٹریفک کو مینج کیا جائے گا۔ ٹریفک انٹیلیجنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعےسگنلز کو کنٹرول کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق روٹین میں مال روڈ پرآغاز پوائنٹ سے اختتامی پوائنٹ تک 30سے 35منٹ درکار ہوتے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلجنس سے ٹریول ٹائم 15 سے20منٹ تک آجائےگا۔

سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ ایک سگنل پرڈیڑھ سے2منٹ رکنے پر اگلے 3سگنلز فری ملیں گے۔ وقت کی بچت سے ماحولیاتی آلودگی اور فیول کی بچت ہوگی۔ آرٹیفیشل انٹیلجنس سے مال روڈ کی موومنٹس بہتر طریقے سے کنٹرول ہوسکے گی۔

حکام نے بتایا ہے کہ  وزیراعلی پنجاب کے حکم پرشہر میں آرٹیفیشل انٹیلجنس پر کام شروع کیا گیا ہے۔جلد ورکنگ مکمل کرکے منصوبے کا آغاز کردیا جائےگا۔ شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی کیمروں کی مددسےٹریفک کنٹرول کے لئے کام کاآغاز جلد کردیا جائےگا۔

سیف سٹیز حکام  کا کہنا ہے کہ  شہر میں گزشتہ ماہ 19 خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ کاآغاز کردیا گیا ہے۔آرٹیفیشل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے موجودہ ذرائع کو استعمال کرتے ہوئےبہتر نتائج حاصل کئے جائیں گے۔

Watch Live Public News