پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 6 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 6 نومبر 2021
اپوزیشن کا مہنگائی کےخلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس، اپوزیشن قائدین کا مہنگائی کےخلاف صوبوں میں مارچ کرنے پراتفاق، مہنگائی مارچ کااختتام لانگ مارچ پر ہوگا، لانگ مارچ کا اعلان بعد میں سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا عمران خان آئی ایم ایف کی پالیسی کے مطابق چل رہے ہیں، لیگی رہنما ایاز صادق کہتے ہیں چینی2018میں50 روپے میں ملتی تھی، آج مارکیٹوں میں بھی نایاب ہوچکی ہے، انڈوں کی قیمیت 170روپے درجن تک پہنچ گئی ہے، ادویات کی قیمتیں ساڑھے 400فیصد بڑھ چکی ہیں، پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسی نااہل حکومت نہیں دیکھی ساڑھے 3سال میں ملکی اداروں کوتباہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیگی رہنما سعد رفیق کہتے ہیں وزیراعظم کا ریلیف پیکیج اصل میں تکلیف پیکیج ہے، حکومت نے معیشت کو آئی سی یو میں لاکھڑا کیا ہے، آج پورے ملک میں چینی نایاب ہوچکی ہے، بے حس حکمرانوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں، عمران خان ملک کا نظام چلانے میں فیل ہوچکے ہیں پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، بجلی اور گیس کے معاہدے سابقہ حکمرانوں نے کئے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر مراد سعید کہتے ہیں شوگرملز آصف زرداری اور نوازشریف کی ہیں، شہبازشریف کا بیٹا، داماد اور سمدھی سب اشتہاری ہیں، سندھ کے اسپتالوں میں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے، خیبر پختوانخواہ میں ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہیں ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مراد سعید کو جواب، کہا عوام کو پیکیج کا جھانسہ دیکر جادو گیری کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے، رات کی تاریکی میں پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے جیب پر ڈاکا مارا گیا، ملک اور عوام نالائق وزیراعظم کی نااہلی کا عذاب برداشت کررہی ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔