یوم اقبال ، پنجاب حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

یوم اقبال ، پنجاب حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
لاہور: نگران پنجاب حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر پنجاب حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، حکومت پنجاب کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے بھی یوم اقبال کی مناسبت سے 9نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا.کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دی تھی جبکہ اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔