راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد جہنم واصل جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل سمیت چار جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔