پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی،سینئرقیادت سمیت 150کارکنان پرمقدمہ درج

پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی،سینئرقیادت سمیت 150کارکنان پرمقدمہ درج
کیپشن: پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی،سینئرقیادت سمیت 150کارکنان پرمقدمہ درج

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کا ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی قیادت پر اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق مقدمہ میں بیرسٹر گوہر علی،عمر ایوب، عامر ڈوگر، شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل، ملک رفیق شامل ہیں۔
مقدمہ میں نامزد قیادت کے ساتھ 100سے 150 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان بھی شامل ہیں۔
مقدمہ ایس ایچ او کراچی کمپنی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمہ 4 دفعات 353,186,188 اور 159 شامل کی گئیں۔

Watch Live Public News