کامیڈین طاہر انجم پر پی ٹی آئی خاتون کارکن کا تشدد، ویڈیو وائرل

کامیڈین طاہر انجم پر پی ٹی آئی خاتون کارکن کا تشدد، ویڈیو وائرل
کیپشن: Torture on artist Tahir Anjum
سورس: Facebook

محمدساجد: لاہور میں مسلم لیگ ن کلچر ونگ سے تعلق رکھنے والے اداکار طاہر انجم پر پی ٹی آئی ورکر کا تشدد، تحریک انصاف کی ورکر نےاداکار طاہر انجم کے کپڑے پھاڑ دیے، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی خاتون کارکن کہہ رہی ہے کہ یہ ہمارے خان کے خلاف ویڈیو بناتا ہے، یہ یہاں کیا کرنے آیا ہے، خاتون نے اسٹیج کامیڈین اداکار کے کپڑے پھاڑے دیے اور مکوں کی بارش بھی کی، یہ مریم نواز کا چمچہ ہے، تمہاری ہمت کیسے ہوئی خان کے خلاف تم روز ویڈیو بناتے ہو، خان جیل میں ہے اپنی عوام اور ملک کی جنگ لڑ رہا ہے۔

Watch Live Public News