(ویب ڈیسک ) اسموگ کی صورتحال پنجاب کے4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع اسموگ کے نشانے پر ہیں،لہذا پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈویژنز میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 31 جنوری تک اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا، باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی کی جائے گی۔
اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے کہا ہے کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں سانس کے امراض بڑھ رہے ہیں، لوگوں کو کیمیائی مادوں کے اثرات سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔