پی ٹی آئی احتجاج: ارکان پنجاب اسمبلی کل پشاور طلب

پی ٹی آئی احتجاج: ارکان پنجاب اسمبلی کل پشاور طلب
کیپشن: پی ٹی آئی احتجاج: ارکان پنجاب اسمبلی کل پشاور طلب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو کل پشاور طلب کرلیا گیا ہے۔ جہاں پر تحریک انصاف کے چوبیس نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی ارکین اسمبلی کو پہنچائیں گی۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سے بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

Watch Live Public News