پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،06 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،06 اکتوبر 2021
وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی تازہ صورتحال، پولیو کے خاتمے، پاکستان میں غذائیت بہتر بنانے سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال، عمران خان اور بل گیٹس کا افغانستان میں صحت کے نظام کے حوالے سے اظہار تشویش، وزیراعظم نے کہا افغانستان کے غریب ترین صوبائی وزیرسعیدغنی کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم عمرشریف کے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہیں، آج بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، کہا حکومت چاہتی ہے کہ کوئی ادارہ عمرشریف کے نام سے منسوب کیا جائے جس سے لوگ انہیں یاد رکھیں۔ لیجنڈری اداکار عمرشریف کی میت کو سردخانے سے گلشن اقبال میں انکی رہائش گاہ پہنچادیا گیا، مداح غم سے نڈھال، راستے میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں تدفین کےلیے قبر تیار، عمرشریف کی نمازجنازہ دوپہر3 بجے ادا کی جائے گی۔ برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ واجد خان کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، دونوں ممالک میں اقتصادی، تجارتی وسیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم۔ نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آرہی، اپوزیشن ہی نشانے پرہے، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں چیئرمین نادرانے ووٹر لسٹوں میں کوئی ترمیم کی تومخالفت کریں گے، حکومت احتساب کے قوانین میں یکطرفہ ترامیم کررہی ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر سب کا اتفاق نہیں، 22کروڑ عوام جھولی اٹھا کر نالائق اور نااہل حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ نورمقدم قتل کیس کا معاملہ، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، ذاکر جعفر اور والدہ عصمت ذاکر کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں تھیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔