پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،6ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،6ستمبر 2021
مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار، پی سی بی حکام کے مطابق ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے، مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈکوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ٹی 20ورلڈ کپ سے سرفراز احمد ڈراپ، آصف علی اور خوشدل کی واپسی، 15رکنی اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، محمد رضوان، شاہین آفریدی، آصف علی، شاداب خان، محمد حسنین، محمد نواز، عماد وسیم ودیگر شامل، یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےخلاف سیریز میں حصہ لے گی، ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔ آئی سی سی مینز پلئیر آف دی منتھ کےلئے قومی کرکٹر شاہین آفریدی نامزد، ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کی بدولت شاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈ کے لئے چناگیا، انگلش کپتان جوئے روٹ اور بھارتی باؤلر جسپریت بھمرا بھی شامل، آئی سی سی پلئیرآف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ ترجمان طالبان ذیبح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمسائیہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی تشویش بجا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، پاکستان کو جن معاملات پر تشویش ہے، ان کو حل کیا جائے گا، قومی حکومت کی تشکیل میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا، انتظامی امور کا فیصلہ امارت اسلامی افغانستان کی حکومت کرے گی۔ افغانستان سی پیک منصوبوں میں شمولیت کا خواہاں ہے، ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں طالبان دنیا کے ساتھ ملکر اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لینے چاہتے ہیں، امریکہ نے انخلا سےقبل کابل ایئرپورٹ کوشدید نقصان پہنچایا تھا، افغانستان کے اصل مالک افغان عوام ہیں، عالمی برادری افغانستان کی تعمیرنومیں حصہ لے،حکومت سازی کےلیےمشاورت جاری ہے، جلد نئی اسلامی حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔

Watch Live Public News