ملک کے مختلف علاقوں میں یوٹیوب سروس ڈاؤن

ملک کے مختلف علاقوں میں یوٹیوب سروس ڈاؤن
پاکستان کے مختلف علاقوں میں ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی۔ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اسکرین شاٹ کے ہمراہ صارفین ایک دوسرے کو اپنے اپنے علاقوں میں یوٹیوب سروس بند ہونے سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور خود یوٹیوب کی جانب سے بھی سروس کی بندش سے متعلق کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔