راولپنڈی : تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان

راولپنڈی : تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان
راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ نے کل شہر کے تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعطیل کا اعلان شہدائے کربلا کے چہلم کے پیش نظر کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی، کالجز سمیت سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود کے تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔