نتاشاکیس،دیت قانون کاغلط استعمال قابل قبول نہیں،پاکستان علماءکونسل

نتاشاکیس،دیت قانون کاغلط استعمال قابل قبول نہیں،پاکستان علماءکونسل
کیپشن: نتاشاکیس،دیت قانون کاغلط استعمال قابل قبول نہیں،پاکستان علماءکونسل

ویب ڈیسک: پاکستان علماء کونسل  نے کارساز حادثہ کیس میں ورثا کی طرف سے دیت لینے کے معاملے کو قانون کاغلط استعمال قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کارساز حادثہ کیس میں ورثا کی طرف سے دیت لینے کے بعد معافی کامعاملہ،پاکستان علماء کونسل  نے کہا ہے کہ   قصاص دیت کے قانون کا غلط استعمال کسی صورت مناسب نہیں ہے، اگر عدالت اس طرح کے واقعات میں مجرمین کی معافی قبول کرتی ہے تو اس سے معاشرہ میں انتشار اور فساد پھیلے گا۔ کار ساز حاد ثہ کے معاملہ پر ریاست کو فریق بننا چاہیے اور اس تاثر کو ختم کرنا چاہیے کہ عدالتی نظام طاقتور کے ہاتھوں یرغمال ہے ۔

طاہر اشرفی  نے کہا ہے کہ   ایک بار پھر قصاص و دیت کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ماضی میں بھی اس قانون کا غلط استعمال ہوا ہے کہ طاقتور اور دولت مند جس طرح چاہے انسانیت سے سلوک کرے اور پھر اپنی طاقت اور دولت کی بنا پر معافی لے لیں۔

طاہر اشرفی  نے مزید کہا ہے کہ   چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

Watch Live Public News