لاہور (ویب ڈیسک) سبزیاں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ ہری بھری سبزیاں آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ اگرچہ ہمیں تمام سبزیاں کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے، مگر کچھ سبزیاں ایسی بھی ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ متعد بیماریوں کا خطرہ بھی کم کر دیتی ہیں۔ سبزیاں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ ہم یہاں بات کر رہے ہیں خوشنما اور غذائیت سے بھر پور سبزی بھنڈی کی، جس کو لیڈی فنگر کے نام سے بھی جانا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں لیڈی فنگر کھانے کے کیا کیا فوائد ہیں۔ تو کیا آپ جانتے ہیں ، کہ بھنڈی آپ کے لیے کتنی مفید ہے؟آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے کہ جس کو خوراک کا حصہ بنا کر بلڈ شوگر کے مریض اپنی بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ بھنڈی کے استعمال سے نہ صرف آپ کے بلڈ شوگر کا توازن برقرار رہتا ہے بلکہ دل بھی تندرست رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے مریض بھی بھنڈی کو خوراک کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل کے مریض بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھنڈی خراب کولیسٹرول کو بھی کم کردیتی ہے۔ بھنڈی کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے، کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ بھنڈی کے استعمال سے نظام انہضام کے ساتھ ساتھ جسم میں بلڈ شوگر لیول کو بھی درست کیا جا سکتا ہے۔ بھنڈی ایک اور خطرناک بیماری کینسر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔کیونکہ بھنڈی میں باقی سبزیوں کے مقابلے میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ موجود ہوتی ہے۔ اس وجہ سےموذی مرض کینسر کے خطرہ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھنڈی میں موجود اعلیٰ فائبر ہاضمے کو صحت مند رکھنے کے ساتھ کینسر کے خطرات سے بچاتے ہیں۔ اگر آپ کی قوت مدافعت مضبوط ہے تو آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں قوت مدافعت مضبوط ہونے سے آپ ہر طرح کی بیماری کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر کورونا ایک ایسی بیماری تھی کہ جس کا مقابلہ کرنے کے لیے مریض کی قوت مدافعت مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ایسی صورتحال میں بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے، کہ جو آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا سکتی ہے بھنڈی کھائیں اور بہت سی بیماریوں سے نجات پائیں