محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے یوم علیؓ کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یوم علیؓ (12 اپریل) کو صوبے کے تمام اسکول اورکالج بند رہیں گے ۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم نامےکا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں اورکالجوں پر یکساں ہوگا ۔