ہزار مہینوں سے افضل رات! شب قدر پر خصوصی عبادات، روح پرور محافل

ہزار مہینوں سے افضل رات! شب قدر پر خصوصی عبادات، روح پرور محافل
کیپشن: ہزار مہینوں سے افضل رات! شب قدر پر خصوصی عبادات، روح پرور محافل

ویب ڈیسک:  ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر کے موقع پر پاکستان بھر میں خصوصی عبادات ، روح پرور محافل کا انعقاد ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق  شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات میں علما نے شب قدر کے فضائل بیان کیے، محافل شبینہ و جشن نزول قرآن، صلوٰۃ التسبیح، قصیدہ بردہ شریف ، ختم درود شریف اور اللہ تعالیٰ کے حضور عالم اسلام، پاکستان کی سلامتی ، امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شب قدر کے موقع پر خواتین نے گھروں اور مرد حضرات مساجد میں عبادت کا اہتمام کیا، روح پرور محافل کے دوران نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ کرام کو انعام و کرام سے نوازا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

واضح رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔