خاتون کودلہےکی تلاش،انوکھی شرط رکھ دی

خاتون کودلہےکی تلاش،انوکھی شرط رکھ دی
کیپشن: خاتون کودلہےکی تلاش،انوکھی شرط رکھ دی

ویب ڈیسک:سالانہ 4 لاکھ روپے کمانے والی خاتون اپنے شریک حیات کیلئے منفرد ڈیمانڈ کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں لیکن ان کی دلہے کے حوالے سے مانگ کافی زیادہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق خاتون ایسے دلہے کی تلاش میں ہیں جو ممبئی شہر میں رہتا ہو جس کا اپنا بزنس ہو اور اپنا ذاتی گھر ہونے کے ساتھ ساتھ پڑھا لکھا خاندان بھی ہو۔اس کے علاوہ خاتون کی ڈیمانڈ کے مطابق دلہا یا تو سرجن یا پھر چارٹڈ اکاؤنٹنٹ ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ دلہا سالانہ ایک کروڑ کماتا ہوں جب کہ خاتون خود سالانہ 4 لاکھ روپے کماتی ہے۔

Watch Live Public News