ویب ڈیسک: راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی،اہلخانہ خوشی نے نہال۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں آپریشن کے ذریعے مسز وحید کے یہاں 6بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ کالونی کی رہائشی مسز وحید اور ان کے 6 بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کو لیبر روم سے نرسری منتقل کردیا گیا ہے۔