پاکپتن میں فراڈ دلہن کی انٹری، دلہے سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں نوبیاہتا دلہا دلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا، دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن نے گھر کا صفایا کیا اور فرار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس کے مطابق دلہن صائمہ بی بی نے دلہے اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کردیا۔ جس کے بعد دلہن گھر سے زیورات، نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئی۔

دلہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔