ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا، مصر اور بھارت کے عمرہ زائرین کو بھی ویزے جاری کئے جائینگے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی عمرہ کمپنیوں کو ویزوں کے اجرا کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ عمرہ زائرین براہ راست فلائٹ پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہونگے۔ تاہم سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔