سال 2022 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

سال 2022 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟
سرچ انجن گوگل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال کے اختتام پر بھی سب سے زیادہ مقبول سرچز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ گوگل سرچ انجن کے بغیر انٹرنیٹ صارفین کی زندگی مکمل نہیں ہوسکتی۔ گوگل پر ہر روز اربوں موغوعات کو سرچ کیا جاتا ہے ۔ گوگل نے ہر سال کی طرح اس سال کے اختتام پر بھی پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کو سرچ کیا گیا۔اس کے بعد دوسرا نمبر ایشیا کپ 2022 کا ہے جبکہ پی ایس ایل 7 کو تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ پاک بھارت میچ کا فائنل میلبرک کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا تھا جس میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا یہ وجہ ہے کہ میلبرن کا موسم گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں چوتھے نمبر پر رہا۔ گوگل کی مقبول ترین سرچز میں موسمیاتی تبدیلی 5 ویں نمبر پر ہے جس یہ پتہ چلتا ہے کہ اس سال تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے پاکستانی عوام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد چھٹا نمبر احساس پروگرام کا ہے جبکہ ارشد شریف سب زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں 7 ویں نمبر پر ہے۔اس کے بعد عامر لیاقت 8 ویں، ملکہ الزبتھ 9 ویں جبکہ نسیم شاہ 10 ویں نمبر پر رہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔