آرمی چیف کی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

آرمی چیف کی قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ۔ ترجمان پاک فو ج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹرز میں آپریشنل سیکورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو کراچی کور کی جانب سے صوبے بالخصوص اندرون سندھ سیلاب کے حوالے سے سول انتظامیہ کی اعانت سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کے لئے فارمیشن، ملحقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔