جدید تعلیم ہماری ترجیح، تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ،نگران وزیر اعظم

جدید تعلیم ہماری ترجیح، تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ،نگران وزیر اعظم
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جدید تعلیم ہماری ترجیح ، تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کیڈٹ کالج کوہاٹ کے 58ویں یومِ والدین کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج کے 58ویں یوم والدین کی تقریب میں شرکت اور نوجوان کیڈٹس سے مخاطب ہونا میرےلئے اعزاز کا باعث ہے۔مادر علمی میں گزارا ہوا وقت ہمیں مستقبل کے لئے تیار کرتاہے۔ جدیدتعلیم بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔ ہمیں خود کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کرناہوں گے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اساتذہ تعلیمی نظام میں انتہائی کلیدی حیثیت رکھتےہیں۔ والدین پر بھی انتہائی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ایک اچھا انسان بننا ہی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران نگران وزیراعظم جو کیڈٹ کالج سے فارغ التحصیل ہیں ،نے اپنی مادر عملی کے بہت سے اساتذہ کانام لے کر ذکر کیا اور انہیں یاد کرتےہوئے وزیراعظم آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ مجھ میں آج جو کچھ اچھاہے اس کاسہرا میرے اساتذہ کے سر ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔