پیپلزپارٹی کا الیکشن سے 1 دن قبل پریذائیڈنگ افسران کے تبادلوں  پر تشویش کا اظہار

پیپلزپارٹی کا الیکشن سے 1 دن قبل پریذائیڈنگ افسران کے تبادلوں  پر تشویش کا اظہار

(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی  نے   الیکشن سے 1 دن قبل پریذائیڈنگ افسران کے تبادلوں  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سعید غنی  نے ویڈیو بیان  میں کہا ہے کہ  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 کے  ریٹرننگ افسر کی جانب سے الیکشن سے ایک دن قبل پریذائڈنگ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ   چیف الیکشن کمشنر  ان تبادلوں کا نوٹس لیں ، پیپلز پارٹی الیکشن سے ایک دن پہلے پرئزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی ۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر این  اے 237  کے آر او کی جانب سے تبادلوں کا فوری نوٹس لیں  ، پریزائیڈنگ افسران کے تبادلے فوری منسوخ کئے جائیں،  یہ تبادلے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن  کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

Watch Live Public News