آئی سی سی رینکنگ جاری، ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

آئی سی سی رینکنگ جاری، ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان
کیپشن: Babar Azam
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنی پہلی پوزیشن پر ہی برقرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

ون ڈے پلیئرز رینکنگ

ون ڈے پلیئر ز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ون ڈے رینکنگ میں  بھارت کے شبمن گل کا دوسرا اور  ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

ون ڈے بولرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈہیں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزرینکنگ

ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ  میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے fفلپ سالٹ کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا جب کہ بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے حارث رؤف 20 ویں نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ

ٹیسٹ پلیئرز  رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرارہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد  دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 پاکستان کے بابراعظم کا ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

 بھارت کے جسپریت بمراہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں، ٹیسٹ بولر رینکنگ میں  روی چندرن ایشون2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندراجڈیجا کا پہلا نمبر ہے  جب کہ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔