پولنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی، ووٹرز پر بڑی پابندی لگ گئی

پولنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی، ووٹرز پر بڑی پابندی لگ گئی
کیپشن: Election 2024
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عام انتخابات ہونےکو چند گھڑیاں باقی رہ گئیں ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی الرٹ کرنے کی ہدایات کے ساتھ ووٹرز پر موبائل فون ساتھ نہ لانے پر پابندی لگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کون کرے گا ملک پر حکمرانی، اقتدار کی جنگ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہونے میں کچھ گھنٹے باقی ہیں، امیدواروں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سپورٹرز اور ورکرز کا جوش وخروش بھی بڑھ رہا ہے، دوسری جانب ملکی صورت حال بھی بگڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جبکہ حساس علاقوں میں پولیس اور آرمی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کو تنبیہ کیا گیا ہے کہ پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، اپنا فون گھر رکھیں یا کسی دوست کے حوالے کر کے پولنگ اسٹیشن کے اندر جائیں، ورنہ سرکار آپکو باہر بھیج سکتی ہے جسکا مطلب دوبارہ لائن میں لگنا اور وقت ضائع کرنا.

الیکشن کمیشن حکام  کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس آف لائن بھی کام کرے گا،ای ایم ایس کے کئی تجرباتی مشق کیے گئے،جو خامیاں سامنے آئی تھیں وہ دور کردی گئی ہیں،ہم نے ایک متبادل ویب سائٹ بھی بنائی ہے کو ساتھ ساتھ کام کرے گا،فارم پینتالیس وہ فارم جو پریزائیڈنگ افسر تیار کرتا ہے،تمام افسران کو سخت ہداہت دی گئی ہے کہ مکمل احتیاط کریں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔

الیکشن کمیشن حکام  کا مزید کہنا ہے کہ ہدایات دی گئی ہیں کہ امیدوار، پولنگ ایجنٹ سے سائن لے گا،اگر کوئی دستخط سے انکاری ہے تو وہ بھی لکھا جائے گا،پریزائیڈنگ افسر تصویر لیکر باہر چسپاں کرے گا۔اس کے بعد پریزائیڈنگ افسر آر کے کو نتیجہ فراہم کرے گا۔

ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کا کہنا ہے کہ پریزائڈنگ افسر سافٹ ویئر کے ذریعے فارم 45 کی تصویر بنا کر آر او کو بھیجے گا،اگر کسی جگہ نیٹ ورک دستیاب نہ ہوا تو تصویر کی لوکیشن اور وقت سافٹ ویئر میں محفوظ ہو جائے گا۔

 پراجیکٹ ڈائریکٹر ای ایم ایس کرنل ریٹائرڈ سعد کا کہنا ہے کہ تمام آر اوز کو ڈی ایس ایل کنیکشن دئیے گئے ہیں،60 آر اوز کو سیٹلائٹ کنیکشن بھی دئیے گئے ہیں،ملک بھر میں 3600 ای ایم ایس آپریٹرز کام کر رہے ہیں۔