الجزیرہ کے غزہ بیورو چیف وائل دہدوح کا بیٹا حمزہ اور ساتھی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کے غزہ بیورو چیف وائل دہدوح کا بیٹا حمزہ خان یونس کے مغرب میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔حمزہ دہدوح 27، فوٹو جرنلسٹ اور ساتھی مسظفیٰ تھرایا گاڑی میں سفر کر رہے تھے جس وقت ان کی گاڑی کو اسرائیل نے نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ 52 سالہ وائل دہدوح نے اکتوبر میں اپنی بیوی، بیٹی، پوتے اور 15 سالہ بیٹے کو اسرائیلی فضائی حملے میں کھو دیا تھا ۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی حملوں میں درجنوں صحافی مارے جا چکے ہیں۔