دنیائے فن کا ایک عہدتمام ہوا، شہنشاہ جذبات ہم میں نہیں رہے، برصغیر کے شہرہ آفاق اداکاریوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، طویل عرصے سے سانس کی تکلیف کا شکار تھے، دلیپ کمار نے دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا، مغل اعظم، دیوداس، گنگا جمنا جیسی فلموں میں انمٹ نقوش چھوڑے، حکومت پاکستان نےدلیپ کمار کو 1998 میں اعلیٰ سویلین اعزاز نشان امتیاز عطا کیا۔ پاکستان میں کوروناکیسز بڑھنے لگے، مثبت شرح3اعشاریہ دو سات ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار517 افراد میں وائرس کی تصدیق،مزید 17 اموات، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی، 34 ہزار 13 شہری گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، ایک ہزار 941 کی حالت تشویشناک ہے۔ کمیونسٹ پارٹی چائنا نے سیاسی جماعتوں کو کامیابی کی نئی جہت دی، چینی کمیونسٹ پارٹی اور عالمی سیاسی جماعتوں کی سربراہ کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب، کہا کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی کا راز توجہ عوام پر مرکوز کرنا ہے، چین نے انتہائی غربت کا خاتمہ کرکے اعتدال پسند معاشرے کو فروغ دیا، پاکستان میں احساس پروگرام ایشیاء کا اہم اور نمایاں پروگرام ہے۔ بھارت سے بےتعلق ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت پر کام شروع کردیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں بلوچستان جلد ہی امن کا گہوارہ بنے گا، لاہور دھماکے میں ملوث تمام ملزمان کی جلد گرفتاری پر اداروں کو سراہا گیا، دہلی سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ثبوت جلد سامنے آجائیں گے۔ بلوچستان کا امن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 7ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت، کہا وقت آگیا ہے کہ امن کے فوائد حاصل کیے جائیں،پائیدار استحکام کےلیے سماجی ومعاشی ترقی کو تیز کیا جائے،جنرل باقمر جاوید باجوہ کا دشمنوں کےخلاف مستعد اور پرعزم رہنے کے عزم کا اعادہ