”افغان امن مذاکرات میں خواتین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا“

”افغان امن مذاکرات میں خواتین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا“

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں خواتین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستانی تعلیمی کارکن ملالہ یوسفزئی کا خیال ہے کہ تعطل کے شکار افغان امن مذاکرات میں خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے نوبل انعام یافتہ ملالہ نے اپنی نئی ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسمبلی اور دنیا بھر میں خواتین کی آواز کی اہمیت کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

ڈیجیٹل نیوز لیٹر خواتین اور لڑکیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں وہ معاشرتی اصول، ساختی نسل پرستی ، ذہنی صحت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے بہت سارے موضوعات پر آواز اٹھا سکتی ہیں۔ ملالہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان خواتین کی کہانیاں سنیں جو ان مسائل کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ناقابل یقین لڑکیوں کی کہانیاں پڑھنا خود ان کے اور دیگر قارئین کے لئے ناقابل یقین رہا ہے۔ عورتیں صرف ان مسائل کے بارے میں بات نہیں کر رہی بلکہ ان کے خلاف لڑ بھی رہی ہیں۔

ملالہ نے افغان امن مذاکرات میں شامل ممالک پر زور دیا کہ وہ خواتین کے تحفظ، تعلیم کے حقوق اور سیاسی حقوق کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کے مفادات سب سے زیادہ اہم ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔