اسلام آباد ( پبلک نیوز) پمز کا نرسنگ ہاسٹل طالبات کا جیل خانہ بن گیا۔ درجنوں طالبات ہاسٹل میں محصور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سٹاف وارڈن کی جانب سے نرسنگ طالبہ پہ شدید تشدد اور ذدوکوب کیا گیا۔ طالبہ سے ڈیوٹی یونیفارم پر تلخ کلامی کے بعد واردڈن سیخ پا ہو گئی۔ اختیار کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے وارڈن نے طالبہ پر تشدد اور گلہ دبانے کی کوشش بھی کی۔ وارڈان کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے پہ ساتھی طالبات نے احتجاج کیا۔ طالبہ کو ہسپتال لے جانے پر پابندی لگاتے ہوئے گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے۔ طالبہ کا سامان باہر پھینک کر ہاسٹل کے گیٹ کو تالا لگا کر ہاسٹل گیٹ پہ پولیس کو بھی بلا لیا گیا۔ دوسری جانب پمز نرسنگ ہاسٹل میں طالبہ پہ تشدد کے معاملہ کا جائزہ لینے کے لیے جے ای ڈی پمز ڈاکٹر مہناج السراج کی جانب سے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ جے ای ڈی پمز کے مطابق معاملہ ہاسٹل کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈاکٹرمہناج السراج کا کہنا ہے کہ کمیٹی پرنسپل سکول آف نرسنگ، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل ہے۔ خواتین پہ مشتمل کمیٹی معاملے کا بغور جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔