پاکستان کی آئی ایم ایف کو بیرون ملک ادائیگیوں کیلئے 6 کی بجائے 8 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں،ذرائع

پاکستان کی آئی ایم ایف کو بیرون ملک ادائیگیوں کیلئے 6 کی بجائے 8 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں،ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرون ادائیگیوں کے لیے 6 کی بجائے 8 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں کرادیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا،چین کے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے، چین کے کمرشل بینکس 1.5 ارب ڈالرفراہم کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرے گا، متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا، عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا. ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آئیں گے، آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔