ڈہرکی ٹرین حادثہ کے بعد پاک آرمی کاریسکیو آپریشن

ڈہرکی ٹرین حادثہ کے بعد پاک آرمی کاریسکیو آپریشن

سکھر(پبلک نیوز)‌ گھوٹکی ٹرین حادثے کی جگہ پر پاک آرمی نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا ، آرمی ہیلی کاپٹرز، انجینئرز،ڈاکٹرز ریلیف اور ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں جاری ہے، آرمی اوررینجرز کےجوان جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں، آرمی رینجرز کےجوان ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔فوجی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے ساتھ ایمبولینسیں بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ پیر کو گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے مابین تصادم کے بعد کم از کم 36 مسافر ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ، سر سید ایکسپریس ملت ایکسپریس سے رائٹی اور اوباڑو ریلوے اسٹیشنوں کے مابین ٹکرا گئی اور چودہ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملت ایکسپریس کی چار بوگیاں حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا ، گھوٹکی کے قریب ٹرین کے حادثے کے مقام پر امداد اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔