پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 7جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 7جون 2021
ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئیں، 36 مسافر جاں بحق اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے، ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس پنجاب سے کراچی جارہی تھی، ہیوی مشینری تاحال حادثے کی جگہ پر نہ پہنچ پائی۔وزیراعظم عمران خان کا گھوٹکی میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار، ٹرین حادثے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر ریلوے کو زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی مکمل تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا۔ریلوے حکام نے جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا، 21 گریڈ کے سینئر افسر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی، وزیر ریلوے اعظم سواتی کا ٹرین حادثے پر نوٹس، 24 گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔کورونا کیسز میں بتدریج کمی، مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ صفر دو فیصد ہوگئی،کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کرگئے، اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1490 نئے کیس رپورٹ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 ہوگئی۔سندھ حکومت کاآج سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ، 9 ویں جماعت سے تمام تعلیمی ادارے بھی آج سے کھل گئے، سی ویو بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی، 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک ہوں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔