وزیراعظم عمران خان کا گھوٹکی میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار، ٹرین حادثے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر ریلوے کو زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی مکمل تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا، وزیر اعظم نے وزیر ریلوے سے گھوٹکی ٹرین حادثہ کے بارے دریافت کیا۔ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر کے پاک فوج اور رینجرز کے جوان ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمبولینسز کے ہمراہ پنو عاقل سے جائے حادثے پرپہنچ چکے ہیں، انجینئرز کی خصوصی ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو راولپنڈی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوئی۔ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئیں، 36 مسافر جاں بحق اور 60 کے قریب زخمی ہوگئے، 7 سے زائد بوگیاں متاثر ہوئیں، ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس پنجاب سے کراچی جارہی تھی، ہیوی مشینری تاحال حادثے کی جگہ پر نہ پہنچ پائی۔ریلوے حکام نے جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا، 21 گریڈ کے سینئر افسر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی، وزیر ریلوے اعظم سواتی کا ٹرین حادثے پر نوٹس، 24 گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا، شہباز شریف کہتے ہیں افسوس ہے کہ موجودہ دور ٹرین حادثات کا دور ثابت ہورہا ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، آصف علی زرداری کا بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ایسے حادثات پر حکومت کا صرف نوٹس لینا مذاق ہے۔گھوٹکی میں پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل افسردہ ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، فواد چودھری بولے ریلوے حادثے میں جو زنگیوں گل ہوئیں، ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہوسکتا، وجوہات کا مکمل جائزہ چاہئے، وزیر اعظم نے تحقیقات کا کہا ہے۔